Hot Posts

6/recent/ticker-posts

سنگم میں علم میں غرقاب ہوئے آسام کے نوجوان کی نعش چار روز بعد بر آمد

سنگم میں علم میں غرقاب ہوئے آسام کے نوجوان کی نعش چار روز بعد بر آمد
سرینگر / 17 اگست /
سنگم اننت ناگ میں دریائے جہلم میں : جہلم میں غرقاب ہوئے آسام کے نوجوان کی نعش چار روز بعد بر آمد کر ہوئے کے نوجوان کی نی کار و بعد برآمد کر لی گئی ہے ۔ اسی دوران بارہمولہ میں چھلانگ لگانی والی خاتون کی بھی لاش دریا سے برآمد ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سنگم دونی پورہ اننت ناگ علاقے میں چار روز قبل آسام سے تعلق رکھنے والا نوجوان اس وقت دریائے جہلم میں ڈوب گیا جب وہ نہا رہا تھا ۔ غیر مقامی نوجوان کے دریا میں ڈوب جانے کی خبر پھیلتے ہی وہاں بچاؤ آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور چار دنوں تک مسلسل اس کی تلاش کے بعد 14 سالہ نوجوان کی نعش دریا سے برآمد کر لی گئی ہے ۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کئی دنوں کی کوششوں کے بعد منیر الاسلام ولد بابو علی، ٹیپو ماری ساکنه آسام نامی نوجوان کی نعش برآمد کر لی گئی ہے ۔ انہوں کہ نعش کو طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپر د کیا جائے گا ۔