سری نگر ، 2 اگست جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سال 2023 کے ماہ جنوری سے 375 مقدمےدرج کر کے 6 سو 51 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جن کی تحویل سے 5- 86 کروڑ روپے مالیت کا نشہ آور مواد ضبط کیا گیا ہے ۔ گرفتار شدہ 651 منشیات فروشوں میں سے 122 سخت گیر منشیات فروش ہیں جن کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے ای کے تحت مقدمے درج کئے گئے ہیں ۔ پولیس مطابق اس دوران 20 بد نام زمانہ منشیاتفروشوں کی غیر قانونی طور منشیات کے کاروبار سے حاصل شدہ 10 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادوں کومنسلک کر دیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے اب ایک ایک بیان میں تفصیلات فراہم کر اہم کرتے ہوئے کہا : 'ڈرگ فری بارہمولہ کی مہم کے تحت اور منشیات کے خلاف جنگ و جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوری 2023 سے 5-86 کروڑ روپے مالیت کا نشہ آور مواد برآمد کیا ہے. انہوں نے کہا کہ پولیس دوران 20 بد نے اس زمانہ منشیات
فروشوں کی 10 کروڑروپیے مالیت کی جائیدادوں جن میں رہائشی مکانات، شاپنگ کمپلیکس، گاڑیاں اور اراضی شامل ہیں، کو ضبط کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ضلع بارہمولہ میں ہیرائن کے استعمال کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔پولیس نے لوگوں سے آس پاس علاقوں میں ہونے والی منشیات فروشی کے متعلق پولیس کو مطلع کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے چھ مہنیوں کے دوران ضلع میں 45 سخت گیر منیشات فروشوں سمیت 178 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد برآمد کیا۔
Social Plugin